ہومتازہ ترینچھٹا چین بین الاقوامی صارف مصنوعات ایکسپو عالمی نمائش کنندگان کی توجہ...

چھٹا چین بین الاقوامی صارف مصنوعات ایکسپو عالمی نمائش کنندگان کی توجہ کا مرکز

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چھٹے چین بین الاقوامی صارف مصنوعات ایکسپو میں 65 فیصد حصہ بین الاقوامی نمائش کنندگان کا ہوگا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ ایکسپو چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں 13 سے 18 اپریل تک منعقد ہوگا اور اس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 400 سے زائد برانڈز حصہ لیں گے۔

اس سال کا اعزازی مہمان ملک کینیڈا تقریباً 40 کمپنیوں کو لے کر آئے گا جو کاسمیٹکس، زرعی مصنوعات اور پالتو جانوروں کی خوراک جیسی مصنوعات پیش کریں گی۔

تقریب میں سوئٹزرلینڈ، جمہوریہ چیک اور آئرلینڈ سمیت 12 ممالک اور خطوں کے سرکاری وفود حصہ لیں گے۔ روس اور بلغاریہ دیگر ممالک کے ساتھ پہلی بار نمائش میں اپنا قومی پویلین قائم کریں گے۔

چین کی وزارت تجارت اور ہائی نان کی صوبائی حکومت مشترکہ طور پر ایکسپو کا انعقاد کریں گی اور یہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کے جزیرے بھر کے لئے خصوصی کسٹمز سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد پہلا ایڈیشن ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں