امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے سال 2025 کے دوران اپنی شنگھائی میگافیکٹری میں 2 ہزار سے زائد تجارتی میگاپیک انرجی اسٹوریج بیٹری سسٹمز تیار کئے جو بڑے پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق میگا پیک توانائی ذخیرہ کرنے والے زیادہ تر یونٹس برآمد کی غرض سے تیار کئے گئے تھے جن کی ترسیل یورپ اور آسٹریلیا سمیت مختلف منڈیوں تک کی گئی۔
یہ فیکٹری شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون کے لِن گانگ اسپیشل ایریا میں واقع ہے۔ فیکٹری نےفروری 2025 میں باقاعدہ پیداوار کا آغاز کیا تھا۔
میگا فیکٹری شنگھائی میں کمپنی کی دوسری بڑی تنصیب ہے۔ یہ کمپنی کا امریکہ سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے جو چین میں اس کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی عکاسی کر رہا ہے۔
اس سے قبل ٹیسلا نے سال 2019 میں چین کے مشرقی مالیاتی مرکز میں ’’ شنگھائی گیگا فیکٹری‘‘ کے نام سے اپنا پہلا کارخانہ قائم کیا تھا۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ٹیسلا کی شنگھائی میگا فیکٹری نے دو ہزار یونٹس تیار کئے
یہ توانائی ذخیرہ کرنے والے میگا پیک بیٹری سسٹمز کی پیداوار ہے
کمپنی کے مطابق زیادہ تر میگا پیکس برآمد کی غرض سےتیار کئے گئے
یہ مصنوعات یورپ اور آسٹریلیا سمیت عالمی منڈیوں کو بھیجی گئیں
میگا فیکٹری شنگھائی ٹریڈ زون کے لِن گانگ علاقے میں واقع ہے
اس پلانٹ نے فروری 2025 میں باضابطہ پیداوار دینا شروع کی
شنگھائی میگا فیکٹری امریکہ سے باہر ٹیسلا کا پہلا توانائی پلانٹ ہے
یہ شنگھائی میں ٹیسلا کی دوسری بڑی صنعتی تنصیب شمار ہوتی ہے
منصوبہ چین میں ٹیسلا کی مدتی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتا ہے
ٹیسلا نے سال 2019 میں شنگھائی گیگا فیکٹری قائم کی تھی


