ہومانٹرنیشنلسعودی عرب، 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل

سعودی عرب، 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دئیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنیوالی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔

وزارت کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ باقاعدہ جائزہ پیریاڈک ایویلیوایشن کے بعد کیا گیا ہے جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی کے مطابق متاثرہ ایجنسیوں کو 10دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں، معطلی کا اطلاق فی الحال صرف نئے عمرہ ویزوں کے اجرا پر ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جو ایجنسیاں مقررہ مدت میں وزارت کے طے شدہ معیار پر پورا اتریں گی انکے معاہدے دوبارہ بحال کر دئیے جائینگے۔

وزارت نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جن زائرین کے ویزے جاری ہو چکے ہیں یا جن کی بکنگ پہلے سے موجود ہے وہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہونگے اور انکی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق وزارت آئندہ بھی نگرانی اور جانچ کے نظام کو موثر طریقے سے استعمال کرتی رہے گی تاکہ زائرین کے حقوق کا تحفظ اور عمرہ شعبے کی ساکھ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ مہلت میں خامیاں دور نہ کرنیوالی ایجنسیوں کیخلاف مزید سخت کارروائی کی جائیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں