جمعہ, جنوری 16, 2026
ہومتازہ ترینچین کا گائے کے درآمدی گوشت پر حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا...

چین کا گائے کے درآمدی گوشت پر حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2028 تک گائے کے درآمدی گوشت پر حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تجارت نے بتایا کہ یہ فیصلہ گائے کے درآمدی گوشت کے بارے میں کی جانے والی اس حفاظتی تحقیقات کے حتمی فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس کا آغاز 27 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔

وزارت نے بتایا کہ یہ اقدامات ملکوں کے لحاظ سے مخصوص ٹیرف ریٹ کوٹہ کی شکل میں نافذ کئے جائیں گے۔ مقررہ مقدار سے زیادہ درآمد کئے جانے والے گائے کے گوشت پر 55 فیصد اضافی محصول عائد کیا جائے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق یہ اقدامات 3 سال کی مدت کے لئے نافذ العمل ہوں گے اور عملدرآمد کی مدت کے دوران مقررہ وقفوں کے ساتھ ان میں بتدریج نرمی کی جائے گی۔

ترقی پذیر ممالک یا خطوں سے آنے والی مصنوعات کے لئے یہ حفاظتی اقدامات لاگو نہیں ہوں گے بشرطیکہ کسی ایک ملک یا خطے کا درآمدی حصہ 3 فیصد سے زیادہ نہ ہو اور ایسے تمام ممالک اور خطوں کا مجموعی درآمدی حصہ 9 فیصد سے تجاوز نہ کرے۔ تاہم اگر یہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو اگلے سال سے ان ممالک یا خطوں پر بھی یہ حفاظتی اقدامات لاگو کر دیئے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!