جمعہ, جنوری 9, 2026
ہومپاکستانیاسمین راشد کا این اے 130 بارے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف عدالت...

یاسمین راشد کا این اے 130 بارے الیکشن ٹریبونل فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے الیکشن ٹریبونل کے این اے 130 بارے فیصلے کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یاسمین راشد نے جیل میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس میں ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثر عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے کیس میں حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، تکنیکی بنیادوں پر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن مسترد کی گئی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹریبونل کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے باقاعدہ طور پر اپلائی کر دیا گیا ہے، جیسے ہی فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہوگی، متعلقہ عدالت میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی تاکہ قانونی تقاضوں کے مطابق کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!