بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومتازہ ترینہائیڈروجن سے چلنے والے چینی ڈرون نے سب سے طویل پرواز کا...

ہائیڈروجن سے چلنے والے چینی ڈرون نے سب سے طویل پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 7 ویں ژے جیانگ بین الاقوامی ذہین ٹرانسپورٹ صنعتی نمائش کے موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اعلان کیا کہ چین کے ہائیڈروجن سے چلنے والے ملٹی روٹر ڈرون نے سب سے طویل 188.605 کلومیٹر فاصلے کی پرواز کا ریکارڈ قائم کیا۔

بے ہانگ یونیورسٹی کے مطابق تیان موشان-1 نامی ڈرون نے یہ پرواز 16 نومبر کو ہانگ ژو میں 4 گھنٹے سے زائد وقت میں مکمل کی۔

تیان موشان-1 کی پرواز کے اعداد و شمار اور کارکردگی گنیز ورلڈ ریکارڈز کے معیار پر پورا اتری۔ اس کے علاوہ ڈرون کی پوری پرواز کو بر وقت مانیٹر کیا گیا اور باضابطہ تصدیق کی گئی جبکہ اس کا آگے حرکت دینے کا نظام مکمل طور پر مستحکم رہا اور اس کی چلانے کی صلاحیتیں مثالی ثابت ہوئیں۔

بے ہانگ یونیورسٹی کی تیان موشان لیبارٹری کی ایک نمایاں کم بلندی اور معاشی کارکردگی کے حصول کے طور پر تیان موشان-1 نے اگست 2024 میں اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی اور اپریل 2025 میں پیداوار کے مرحلے میں داخل ہوا۔

یہ ڈرون آلودگی سے پاک ہے، اگلے اور پچھلے پہیوں کا درمیانی فاصلہ ایک ہزار 600 ملی میٹر ہے اور یہ 19 کلو وزنی ہے جبکہ یہ 6 کلو گرام تک وزن لے جاسکتاہے۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ بغیر وزن اٹھائے 240 منٹ تک طویل پرواز کر سکتا ہے اور منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں قابل اعتماد پرواز کر سکتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ تیان موشان-1 سو کلومیٹر کی حد تک بی وی ایل او ایس (نظر کی حد سے آگے) خودکار پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تیان موشان-1 کو تیز رفتار ماحولیاتی نگرانی، تیل و گیس کی پائپ لائنوں کے معائنہ، نئی توانائی کے پلانٹس کی آپریشن اور انتظام، جزائر پر رسد، شہری ٹریفک کے انتظام اور ہنگامی ردعمل کے آپریشنز کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

یہ نیا عالمی ریکارڈ ہائیڈروجن سے چلنے والے ڈرونز کے وسیع تجارتی امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!