ارجنٹینا میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور مسلسل دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستانی ٹیم کو میزبان ارجنٹینا نے 2-3 سے ہرا دیا، پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45 ویں منٹ میں رانا ولید نے گول سکور کئے، ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول سکور کیا اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔


