ہومپاکستانبلاول بھٹو سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال، عوامی مسائل پر...

بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری سیاسی جماعت، عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، ملکی سالمیت کیخلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے ملاقات کی جس میںپنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے سردار سلیم کی پنجاب میں عوام اور پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی خدمت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، خود پنجاب کی گلی محلوں میں جائوں گا اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کے آنے سے پارٹی جیالے تازہ دم ہوگئے، میں اور پارٹی کارکن اب اور بہتر طریقے سے بلاول کا پیغام پہنچائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں