یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے واضح کیا ہے کہ روس ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم اسے قبول نہیں کرینگے، امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور روس کیساتھ امن مذاکرات کے تحت یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہوجائیگا۔
دوسری جانب نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے دفاعی اخراجات اور پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ روس کا اگلا ہدف نیٹو اتحادی ممالک ہوسکتے ہیں جس کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا اور اسے روکنا ہوگا۔


