پاکستان اور ایران نے تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اشک آباد میں عالمی امن کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دوطرفہ تجارت رابطہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں خطے میں امن، استحکام و خوشحالی کیلئے مشترکہ تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیاگیا۔


