بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ شین ژو-20 خلائی جہاز کے خلانوردوں کی واپسی کے مشن پر کام منصوبے کے مطابق منظم انداز میں جاری ہے۔
سی ایم ایس اے نے کہا ہے کہ واپسی کا مشن ملتوی ہونے کے بعد ہنگامی ردعمل کے منصوبے اور اقدامات فوراً فعال کر دیئے گئے اور شین ژو-20 انسان بردار خلائی جہاز کے جامع تجزیے، جانچ اور حفاظتی جائزے انجام دیئے گئے تاکہ خلابازوں کی واپسی کے منصوبے پر عملدرآمد کے منصوبے کا مطالعہ کیا جا سکے۔
تمام نظام ہدایت کے مطابق سخت مشترکہ جانچ کے مراحل سے گزر رہے ہیں جبکہ کلیدی مصنوعات کے سٹیٹس ریویو اور معیار کی تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ اسی دوران عملے کی واپسی کے لئے لینڈنگ سائٹ پر جامع مشقیں جاری ہیں۔
ادارے نے مزید کہا کہ خلائی سٹیشن کا مجموعی نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور اس میں 2 خلانوردوں کی ایک ساتھ مدار میں موجودگی کی صلاحیت موجود ہے۔ شین ژو-20 کے خلانورد معمول کے مطابق کام اور زندگی گزار رہے ہیں اور وہ شین ژو-21 کے خلانوردوں کے ساتھ مل کر مدار میں سائنسی تجربات انجام دے رہے ہیں۔


