ہومتازہ ترینچین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے نے مثبت پیغام دیا،...

چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے نے مثبت پیغام دیا، غیرملکی مندوبین

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تعینات سفارتی مندوبین نے کہا ہے کہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ملک کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے لئے دی گئی سفارشات نے ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ چین پرعزم انداز میں اعلیٰ سطح کے اقتصادی پھیلاؤ کو وسعت دے گا اور دنیا کے ساتھ مواقع بانٹے گا۔

مندوبین نے یہ بیان گزشتہ ماہ منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کے موضوع پر بریفنگ میں شرکت کے بعد دیا۔ اس اجلاس میں 2026-2030 کے قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے کے لئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی سفارشات کو منظور کیا گیا تھا۔

مندوبین نے کہا کہ وہ چین کے مستقبل کے ترقیاتی امکانات کے حوالے سے پر اعتماد اور پر امید ہیں اور انہوں نے اپنے ممالک کی جانب سے چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے اور دنیا میں امن و ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

چین میں تعینات 90 سے زائد سفیروں اور ناظم الامور سمیت 160 سے زیادہ ممالک کے سینئر سفارتکاروں نے بریفنگ میں شرکت کی۔ بریفنگ کی میزبانی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ نے کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں