ہومپاکستانسینیٹر عرفان صدیقی کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

سینیٹر عرفان صدیقی کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک سنجیدہ مفکر، معلم اور اصول پسند دانشور سے محروم ہوگیا ہے۔

جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عرفان صدیقی نے علم، برداشت، سنجیدگی اور دلیل کو ہمیشہ اپنی تحریر اور شخصیت کا محور بنایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم رکن اور ہمارے قریبی ساتھی تھے، ان کی علمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب جبکہ اہل خانہ کیلئے صبروجمیل کی دعاء کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں