اتوار, جنوری 18, 2026
ہومپاکستانخوارجیوں کی پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام، 33 ہلاک

خوارجیوں کی پاکستان داخل ہونے کی کوشش ناکام، 33 ہلاک

راولپنڈی:  سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارجیوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 کو ہلاک کر دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 7 اور 8 اگست کو بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے گروپ کی نقل وحرکت پکڑی گئی، خوارج پاک افغان بارڈر سے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش پر 33 خوراج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خوارج سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، علاقے سے خوارج کے مکمل صفایا کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!