لندن/کنبیرا: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ غلط ہے اور اس پر فوری نظرِ ثانی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ اقدام اس تنازع کے خاتمے یا یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں دے گا بلکہ مزید خونریزی کا باعث بنے گا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانیہ کی جونیئر توانائی وزیر میاٹا فہن بولا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ فیصلہ غلط ہے اور امید کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت اس پر نظرِ ثانی کرے گی۔ ادھر آسٹریلیا نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس راستے پر نہ چلے، وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل سے کہتا ہے کہ اس راستے پر نہ چلے، جو صرف غزہ میں انسانی المیے کو مزید بدتر کرے گا۔


