ہومتازہ ترینچین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹ گروپ لانچ کر دیا

چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹ گروپ لانچ کر دیا

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے چین کےشمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے نچلے زمینی مدار میں نئے سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔اپنی نوعیت کا یہ چوتھا سیٹلائٹ گروپ ایک انٹرنیٹ کانسٹیلیشن (سیاروں کا جھرمٹ) بنائے گا ۔یہ جمعہ کےروز بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 4 بجکر45منٹ پر لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ایک ترمیم شدہ راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 580 واں مشن تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں