پیر, اپریل 28, 2025
ہومLatestچینی صدر کا مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ویتنام معاشرے کی تعمیر مضبوط...

چینی صدر کا مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ویتنام معاشرے کی تعمیر مضبوط بنانے پر زور

ہنوئی(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ویتنام معاشرے کی تعمیرمزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔شی نے ویتنام کے سرکاری دورے میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام(سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویتنام کا سرکاری دورہ کرنے اور جنرل سیکرٹری تو لام کے ساتھ باہمی دوروں کے پہلے دور کے احساس پر نہایت خوشی ہے۔شی نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور یہ چین-ویتنام عوامی تبادلوں کا سال ہے۔ گزشتہ 75 برسوں میں عالمی حالات میں تبدیلیوں سے قطع نظر چین اور ویتنام نے قومی آزادی کی جدوجہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک ساتھ سوشلسٹ ترقی کے سفر میں آگے بڑھتے ہوئے اور اپنے جدیدیت کے متعلقہ مقاصد کو پروان چڑھاتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان یکجہتی و تعاون کی مثال قائم کی ہے۔شی نے کہا کہ آج کے غیر مستحکم عالمی حالات میں چین اور ویتنام پرامن ترقی کے لئے پرعزم رہے ہیں اور انہوں نے اپنے قریبی تعاون کو فروغ دیا ہے جس سے دنیا کو انتہائی ضروری استحکام اور اعتماد حاصل ہوا ہے۔تو لام نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ویتنام کا سرکاری دورہ کرنے پر شی جن پھنگ کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شی نہ صرف چینی عوام کے عظیم رہنما ہیں بلکہ ویتنامی عوام کے عظیم دوست بھی ہیں۔تو لام نے کہا کہ شی کی بھرپور قیادت میں چین نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کو آگے بڑھانے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جدیدیت کی راہ میں جامع پیش رفت کی ہے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام بین الاقوامی وقار میں اضافے پر چین کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اس کی طویل مدتی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!