ہنوئی(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ چین اور ویتنام کو مشترکہ طور پر بالادستی، یکطرفہ مفاد پر مبنی روئیوں اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہئے۔ویتنام کے وزیر اعظم فام من چھن سے اپنی ملاقات میں شی نے کہا کہ ملک نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام اور ویتنامی حکومت کی قیادت میں سیاسی اور سماجی استحکام حاصل کیا ہے۔ ویتنام نے دوئی موئی (اصلاحات) کے عمل میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ اس کی بین الاقوامی حیثیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس پر چین کو خوشی ہے۔شی نے کہا کہ فریقین قومی احیا اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کا تاریخی مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔چینی صدر نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے احساس کو مضبوط کرنا چاہئے اور جامع تزویراتی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کی جدیدیت کی کوششوں کو فروغ حاصل ہو اور ان کے عوام کو بہتر فائدہ حاصل ہو۔شی نے کہا کہ فریقین کوتزویراتی ہم آہنگی کو مستحکم کرنا چاہئے اور مشترکہ مستقبل کے حامل چین-ویتنام معاشرے کی تعمیر کے لئے سیاسی بنیاد کو مضبوط کرنا چاہئے۔فام من چھن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شی کا ویتنام کا سرکاری دورہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم اعلیٰ سطح کا تبادلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویتنام-چین تعلقات میں عظیم،خوش آئند اور تاریخی اہمیت کا حامل لمحہ ہے جو یقیناً ان تعلقات کو مزید ترقی کی طرف لے جائے گا اور دوطرفہ تعاون میں نئی جان ڈالے گا۔
