بدھ, جنوری 8, 2025
ہومBusiness & Financeروئی 500روپے اضافے کیساتھ 18500روپے فی من ہوگی

روئی 500روپے اضافے کیساتھ 18500روپے فی من ہوگی

اسلام آباد: روئی کی قیمت 500روپے فی من اضافے سے  18500روپے ہوگئی۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 14 جنوری سے جرمنی میں شروع ہونیوالی ہیم ٹیکس نمائش میں 270پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی شرکت متوقع ہے، نمائش میں پاکستانی ملز کو کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کیلئے روئی کی بھرپور خریداری کی جارہی ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

احدث التعليقات