لاہور: فحش فلموں کی غیر ملکی اداکارہ کائے اساکرا نے لاہور کی سیر کے دوران لی گئی تصاویر انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کردیں۔ ان تصاویرمیں کائے اساکرا کو سیاہ برقعے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے لاہور کی اندرونی گلیوں اور تاریخی مقامات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور اس موقع پر تصاویر بنوائیں۔یاد رہے کائے اساکرا کو بالغوں کی فلم انڈسٹری میں رائے لِل بلیک کے نام سے جانا جاتا ہے، کائے اساکرا ایک 28 سالہ جاپانی فحش اداکارہ ہیں۔