ہومUncategorizedاوورسیز کشمیریوں کا یومِ آزادی پر پاکستان سے محبت کا اظہار

اوورسیز کشمیریوں کا یومِ آزادی پر پاکستان سے محبت کا اظہار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): یومِ آزادی کے موقع پر بیرون ملک مقیم کشمیریوں نے پاکستان سے اپنی لازوال محبت اور وابستگی کا پیغام دیا ہے۔ اوورسیز کشمیریوں نے وطن سے دوری کے باوجود پاکستان سے اپنی گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جغرافیائی فاصلے ان کے دلوں کو وطن سے جدا نہیں کر سکتے۔

ایک کشمیری شہری نے کہا کہ وطن سے دوری بھی ہمیں پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی، 14 اگست آتے ہی دل پاکستان کی یادیں گھیر لیتی ہیں۔ ہر یومِ آزادی پر خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان میں اپنے لوگوں کے درمیان ہوں، دل ہمیشہ وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

شہری نے مزید کہا کہ ہم بھی یومِ آزادی جوش و خروش سے مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ پاکستانی اور کشمیری اپنے وطن کی محبت کبھی نہیں بھولتے۔ ہم اپنی نئی نسل کو پاکستان اور کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور شناخت سے روشناس کراتے ہیں تاکہ وطن سے محبت کا یہ ورثہ ہمیشہ زندہ رہے۔

اوورسیز کشمیریوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی سبز ہلالی پرچم بلند ہوتا ہے یا قومی ترانے کی آواز کانوں میں گونجتی ہے، دل فخر اور محبتِ وطن کے جذبے سے بھر جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں