واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے ایک خطرناک عسکری صورتحال میں گھر چکے ہیں، معروف سیاسی تجزیہ کار رابرٹ پیپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کے لیے جنگ ختم کرنا مشکل ہے اور اسے مزید بڑھانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
پروفیسر رابرٹ پیپ نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران پر فضائی اور بحری حملوں سے وقتی فوجی کامیابیاں ملی ہیں، لیکن ٹرمپ اپنے اسٹریٹجک مقاصد حاصل نہیں کر سکے۔
رابرٹ پیپ کے مطابق ایران جنگ میں کمزور ہونے کے بجائے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے، اور یہ صورتحال ٹرمپ کے لیے ایک پیچیدہ عسکری اور سیاسی چیلنج بن چکی ہے۔
امریکی ماہر کے مطابق ٹرمپ کے پاس اب دو راستے ہیں: یا تو ایران کے اثر و رسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے جنگ ختم کریں یا جنگ کو مزید بڑھائیں۔
رابرٹ پیپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ فضائی اور بحری طاقت کے محدود نتائج کے بعد ٹرمپ زمینی کارروائی کی طرف بڑھ سکتے ہیں، جو تنازع کو خطرناک مرحلے میں داخل کر سکتی ہے۔


