ہومتازہ ترینکراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر نیا فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹینڈر میں شرکت کے لیے کمپنیوں کو 2 کروڑ روپے کی بڈ سیکیورٹی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹکس کو جمع کرانا ہوں گی۔ کراچی ایئرپورٹ پر موجود فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پرانا ہو چکا ہے جسے جدید نظام سے تبدیل کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں