ہومتازہ ترینایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روکنے کا حکم

ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روکنے کا حکم

لاہور (لارڈ میڈیا) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے اضافی پریمیم وصولی فوری روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل بابر مرتضیٰ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اوگرا اور متعلقہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

درخواست گزار بابر مرتضیٰ نے 40 سے زائد کمپنیوں کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کمپنیاں اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیم کی وصولی قانون کے خلاف ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی چیز ہے اور کمپنیوں کو رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اضافی پریمیم کی وصولی سے شہریوں کو مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں