ہومتازہ ترینایران نواز گروہ سعودی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سعودی حکام

ایران نواز گروہ سعودی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، سعودی حکام

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایران نواز مسلح گروہ مملکت کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق عراقی ملیشیائیں اور یمن کے حوثی جنگجو، پاسدارانِ انقلاب کی رہنمائی میں حملہ کر سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت کا بھی مشاہدہ کیا ہے، جس کے باعث ممکنہ خطرات پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ توانائی کی تنصیبات، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ سعودی حکام نے مزید کہا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باوجود ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے سفارتی رابطے جاری ہیں اور مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں