ہومتازہ ترینامریکا وعدے پورے کرے تو ہرمز کھولیں گے، ایران

امریکا وعدے پورے کرے تو ہرمز کھولیں گے، ایران

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا اپنے وعدوں پر دوبارہ عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان نئے بحری راستے پر اصولی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ آبنائے ہرمز میں نیا عارضی بحری راستہ قائم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جو زیادہ تر ایرانی سمندری حدود سے گزرے گا۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد کے بعد موجودہ عارضی راستے بند کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکی وعدوں پر عمل سے مشروط کیا ہے اور عمان کے ساتھ تین ہفتے مذاکرات جاری رہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر عمل کے لیے تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پا سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں