ہومتازہ تریننیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد...

نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ منصوبہ مسترد کر دیا

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ سے متعلق امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ منصوبے سے اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا انخلا صرف اس صورت میں ہوگا جب حماس مکمل طور پر غیر مسلح ہو جائے گی۔

نیتن یاہو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کا خیال ہے کہ وہ حماس کو غیر مسلح کر سکتی ہے اور غزہ کو فوجی سرگرمیوں سے پاک کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیم نے ہمیں ایک مسودہ بھیجا تھا، لیکن ہم نے اس سے اتفاق نہیں کیا کیونکہ یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا۔ ہم نے اس پر اپنی تجاویز اور تبصرے واپس بھیج دیے ہیں۔

نیتن یاہو کا مؤقف ہے کہ غزہ میں کسی بھی سیاسی یا تعمیرِ نو کے عمل سے پہلے حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور مستقبل کے سیاسی انتظامات کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

تاحال امریکی حکومت کی جانب سے نیتن یاہو کے بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں