ہوماہم ترینفلسطین کی آزادی کے لیے عرب اورمسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے،...

فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اورمسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

عمان (لارڈ میڈیا): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان میں مقبوضہ بیت المقدس میں وزراتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم نہیں کی جا سکتی اور مقدس مقامات پر قبضے کی تمام کوششیں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں فلسطینی خوراک، صاف پانی اور بنیادی طبی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔

اسحاق ڈار نے عرب اور مسلم ممالک کو مشترکہ کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اسرائیل کی غیرقانونی آبادکاری کی پالیسی کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

مزید برآں، انہوں نے کہا کہ پاکستان بورڈ آف پیس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں