راولاکوٹ (لارڈ میڈیا): پاک فوج نے آزاد جموں و کشمیر کے راولاکوٹ میں عوامی خدمت کے تحت دو موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
کیمپس منیر چوک اور 15 چوک پر لگائے گئے جہاں پر ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 100 سے زائد افراد کا معائنہ کیا اور مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے یہ اقدام انسانی ہمدردی اور قومی ذمہ داری کی عمدہ مثال ہے۔
راولاکوٹ کے عوام نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔


