واشنگٹن (لارڈ میڈیا): ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی دفاعی حکام اور ماہرین نے ان ذخائر میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جنگ سے پہلے امریکا کے پاس پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد تقریباً 2 ہزار 300 تھی جو کم ہو کر 827 رہ گئی ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق، تھاڈ انٹرسیپٹرز کی تعداد بھی 452 سے کم ہو کر 278 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی ٹی وی نے بتایا ہے کہ پینٹاگون نے ہتھیاروں کے ذخائر کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔ اس فنڈنگ میں پیٹریاٹ میزائل، ٹوماہاک کروز میزائل اور تھاڈ انٹرسیپٹرز کی دوبارہ خریداری شامل ہے۔


