تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بلغاریہ کے ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکہ کو فوجی اڈہ دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کی حمایت کے لیے بیزمر ایئر بیس دینے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے قابل مذمت اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بلغاریہ کو روایتی دوستانہ تعلقات کے منافی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلغاریہ کو اپنے اس فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی دشمنانہ اقدام کا دفاع کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔


