تہران (لارڈ میڈیا): ایران اور سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایک دوسرے کے خلاف تازہ بیانات جاری کیے ہیں۔ ایران نے عراق میں امریکی اور سعودی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ سعودی عرب نے اردن پر ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے عراق میں کیے گئے حملے عراقی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں ان مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ایرانی سرکاری اداروں سے منسلک تھے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے ان کارروائیوں کو "مجرمانہ، غیر انسانی اور اشتعال انگیز” قرار دیا اور عراقی حکومت و عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے اردن پر ایران کی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ سعودی عرب نے اردن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی مزید پیچیدہ ہو رہی ہے اور سفارتی کوششوں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔


