ہومتازہ ترینچین اور تھائی لینڈ اگست میں مشترکہ فضائی مشقیں کریں گے

چین اور تھائی لینڈ اگست میں مشترکہ فضائی مشقیں کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین اور تھائی لینڈ اگست میں تھائی لینڈ میں "فالکن سٹرائیک-2026” کے نام سے مشترکہ فضائی مشقیں کریں گے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے جمعرات کے روز بتایا کہ چین ان مشقوں میں مختلف اقسام کے طیارے اور دستے بھیجے گا جن میں زمینی فضائی دفاعی یونٹس بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک فضائی دفاع، انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے امدادی کارروائیوں سے متعلق مشترکہ مشقیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان اس نوعیت کی نویں مشترکہ تربیتی سرگرمی ہوگی، جس کا مقصد چین اور تھائی لینڈ کے درمیان روایتی دوستی اور عملی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں