پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت اور پی سی بی کے درمیان مذاکرات کے دو دور مکمل ہو چکے ہیں، جس میں شرائط طے کی جا رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے پی سی بی سے معاہدے کا بھی بغور جائزہ لے رہی ہے۔ اس حوالے سے مشیر کھیل تاج محمد ترند نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو۔
تاج محمد ترند نے مزید کہا ہے کہ ابھی پی سی بی کو اسٹیڈیم حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کے معاہدوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔


