ہومتازہ ترینصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ کی بلوچستان اور...

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ کی بلوچستان اور پختونخوا پر گفتگو

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں