فلاڈیلفیا (شِنہوا) چینی ریاضی دان ڈینگ یو اور وانگ ہونگ کو 2026 کی بین الاقوامی کانگریس برائے ریاضی میں فیلڈز میڈل سے نوازا گیا جو اس باوقار اعزاز کے حصول میں کسی بھی چینی ریاضی دان کی پہلی کامیابی ہے۔
پنسلوانیا کنونشن سنٹر میں منعقدہ کانگریس کی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل میتھمیٹیکل یونین نے اعلان کیا کہ ڈینگ یو کو جزوی تفریقی مساوات (پی ڈی ایز) کے شعبے میں نمایاں خدمات پر فیلڈز میڈل دیا گیا، جبکہ وانگ ہونگ کو ہارمونک اینالیسز اور جیومیٹرک میژر تھیوری کے میدان میں ان کی غیر معمولی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔

چینی ریاضی دان ڈینگ یو اپنا میڈل صحافیوں کو دکھا رہے ہیں۔(شِنہوا)
تقریب کے بعد پریس کانفرنس میں ڈینگ نے کہا کہ "ان تمام عظیم ریاضی دانوں کی فہرست میں اپنا نام شامل ہونا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جن کی میں ہمیشہ سے تعریف کرتا آیا ہوں۔ یہ میری ذات، میرے کام، میرے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کی گئی محنت، پی ڈی ایز کے شعبے اور اس امکان کی ایک بہت اہم پذیرائی ہے جس کی میں نمائندگی کر رہا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "مختصر الفاظ میں، میں اور میرے ساتھی بنیادی طور پر جو کام کرتے رہے ہیں، وہ چیزوں اور اس کائنات کی باریک ترین تفصیلات کو بڑی یا نمایاں تفصیلات سے جوڑنا ہے۔”
وانگ نے کہا کہ”یہ میرے لئے اور میرے دیگر تمام ساتھیوں کے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے ہائی سکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے طالب علمی کے دور میں مشہور ریاضی دان ٹیرنس تاؤ کے فیلڈز میڈل جیتنے کی خبر سنی تھی، میں اس وقت بہت پرجوش تھی۔ بالکل اسی طرح میں آج بھی بے حد پرجوش ہوں۔

چینی ریاضی دان وانگ ہونگ اپنا میڈل صحافیوں کو دکھا رہی ہیں۔(شِنہوا)


