ہومتازہ ترینورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم 25 منٹ تک بڑھنے کا امکان

ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم 25 منٹ تک بڑھنے کا امکان

دوحہ (لارڈ میڈیا) فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہاف ٹائم معمول سے زیادہ طویل ہونے کا امکان ہے۔ یہ وقفہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے کیونکہ اس دوران سپر باؤل طرز کا میوزیکل شو پیش کیا جائے گا۔ اس خصوصی شو میں میڈونا، شکیرا اور جنوبی کوریا کے کے-پاپ گروپ بی ٹی ایس مشترکہ طور پر پرفارم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فیفا کے زیر غور ایک آپشن یہ بھی ہے کہ پہلے روایتی 15 منٹ کا ہاف ٹائم رکھا جائے اور بعد میں میوزیکل شو منعقد کیا جائے۔ تاہم، انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) کے قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو ہاف ٹائم میں زیادہ سے زیادہ 15 منٹ کا وقفہ دیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ سال نیو جرسی میں منعقدہ کلب ورلڈکپ کے فائنل میں بھی کولڈ پلے، جے بالون، دوجا کیٹ، ٹیمز اور ایمانوئل کیلی کی پرفارمنس کی وجہ سے ہاف ٹائم تقریباً 24 منٹ تک جاری رہا تھا۔

اس بار جسٹن بیبر، برنا بوائے، گستاوو دودامل، پی ایس 22 کورس اور کولڈ پلے کے کرس مارٹن بھی اس رنگا رنگ تقریب کا حصہ ہوں گے۔ ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب فائنل میچ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل منعقد کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں