ہوماہم ترینایران پر نئی امریکی پابندیاں، تہران نے جوابی کارروائی کا عندیہ دے...

ایران پر نئی امریکی پابندیاں، تہران نے جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے ایران کے تیل بیچنے پر دوبارہ پابندی لگا دی ہے۔ امریکی حکام نے ایران پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ ایران کو تیل بیچنے کی اجازت کی مدت 21 اگست سے کم کر کے 17 جولائی تک کر دی گئی ہے۔

ایران نے امریکی پابندیوں کو مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے مناسب جواب دے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے ایران کو خام تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی ترسیل کی اجازت دی تھی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی بھی اجازت ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں