ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو نئی مراعات، بلیو پاسپورٹ کی منظوری

خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو نئی مراعات، بلیو پاسپورٹ کی منظوری

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کے لیے نئی مراعات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ قانون سازی کے بعد جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اراکین اسمبلی اور ان کے شریک حیات بلیو پاسپورٹ کے حقدار ہوں گے، جبکہ آفیشل پاسپورٹ کی سہولت وفاقی قانون کے تابع ہوگی۔

نئے قانون کے تحت اراکین اسمبلی ملک بھر کے ٹول پلازوں پر ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران کسی رکن کو عدالت میں حاضری سے بھی استثنیٰ ہوگا، تاہم ضرورت پڑنے پر عدالت سماعت ملتوی یا دوبارہ مقرر کر سکتی ہے۔

اراکین اسمبلی کے لیے کیٹیگری “بی” سیکیورٹی کا حق حاصل ہوگا، جبکہ خطرات کی صورت میں یہ سیکیورٹی کیٹیگری “اے” تک بڑھائی جا سکے گی۔ یہ سیکیورٹی پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک مؤثر ہوگی۔

قانون کے مطابق رکن اسمبلی اپنے حلقے میں عوامی اجلاس طلب کرسکے گا، جس میں متعلقہ سرکاری افسر کی شرکت لازمی ہوگی، بلاجواز عدم شرکت استحقاق کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

اراکین اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کی اجازت لازمی ہوگی۔ اسپیکر پولیس رپورٹ یا چالان طلب کرسکتے ہیں اور چالان پیش ہونے سے قبل انکوائری کرانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں