ہومانٹرنیشنلممبئی میں موسلا دھار بارشوں سے 15 افراد ہلاک

ممبئی میں موسلا دھار بارشوں سے 15 افراد ہلاک

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مون سون کی شدید بارشوں نے ریاست مہاراشٹر میں پیر کے روز بھی زندگی کو مفلوج کر دیا، جبکہ گزشتہ تین سے چار روز کے دوران مختلف حادثات میں ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ضلع پونے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گھر ملبے تلے دب گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی ضلع میں ایک اور شخص سیلابی پانی سے بہہ گیا۔

مسلسل بارش اور تیز ہواؤں نے ممبئی اور پونے میں معمول کی زندگی متاثر کی ہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں 200 سے 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے ٹریفک اور روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

ریاست کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ جولائی کے پورے مہینے کی اوسط بارش صرف چار دن میں ہوئی ہے۔ ممبئی کے قریب لوناولا میں 625 ملی میٹر اور پونے کے تامہنی گھاٹ میں 589 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ممبئی۔پونے ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ہوئی۔

شدید بارشوں کے باعث ممبئی، پالگھر، تھانے، رائے گڑھ اور پونے کے مختلف اضلاع سے ایک ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں