ہومانٹرنیشنلدیو قامت لہسن اور مٹر اُگا کر برطانوی مالی نے دو عالمی...

دیو قامت لہسن اور مٹر اُگا کر برطانوی مالی نے دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے

لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ کے ایک شوقیہ مالی گراہم بیریٹ نے غیرمعمولی جسامت کا لہسن اور مٹر اُگا کر ایک ہی دن میں دو عالمی ریکارڈ قائم کر لئے ہیں۔ 25 جون کو گلوسٹرشائر کے گراہم بیریٹ نے اپنی فصل برکشائر کے وارگریو نرسری پلانٹ سینٹر میں پیش کی، جہاں ان کے اُگائے گئے ‘ایلیفنٹ گارلک’ کا وزن 3 پاؤنڈ 13.7 اونس اور قطر 7.5 انچ پایا گیا۔ اس پر انہیں دنیا کا سب سے بھاری ایلیفنٹ گارلک اُگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دیا گیا۔

ایلیفنٹ گارلک عام لہسن کے مقابلے میں زیادہ بڑا ہوتا ہے اور اس کا حجم روایتی لہسن سے کئی گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسی روز گراہم بیریٹ نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا جب ان کی اُگائی گئی سویڈش نسل کی مٹر کی پھلی کا وزن 0.98 اونس ریکارڈ کیا گیا۔ اسے دنیا کی سب سے بھاری اسنو پیا قرار دیا گیا۔

اس طرح برطانوی مالی نے اپنی غیرمعمولی کاشتکاری کے ذریعے ایک ہی دن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی دو نئی کامیابیاں حاصل کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں