ہومپاکستانراولپنڈی میں 300 روپے کے تنازع پر نوجوان کا قتل

راولپنڈی میں 300 روپے کے تنازع پر نوجوان کا قتل

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں 300 روپے کے لین دین پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمیر نے اپنے کزن حیدر کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عمیر کی پولڑی شاپ تھی جہاں حیدر بھی کام کرتا تھا، حیدر نے کچھ دن قبل کام چھوڑ دیا تھا اور اس کی مزدوری کے تین سو روپے بقایا تھے۔ جب حیدر یہ رقم لینے کے لیے آیا تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران عمیر نے حیدر پر چھریوں سے حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں