ہومUncategorizedلاہور پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی، 3 ملزمان...

لاہور پولیس نے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی، 3 ملزمان گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نومولود کو دفنانے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں جو نومولود کو زمین میں دفنا رہے تھے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔ اس واقعے کی تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں