ہومپاکستانسانحہ جھیل سیف اللہ کے متاثرہ خاندان نے قتل کا شبہ...

سانحہ جھیل سیف اللہ کے متاثرہ خاندان نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

لاہور (لارڈ میڈیا): سانحہ جھیل سیف اللہ میں پاک بحریہ کے ریٹائرڈ کمانڈر عامر ہندل کے برادر نسبتی نوید چیمہ نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ نوید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت پر شدید نااہلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر جھیل میں طغیانی تھی تو سیاحوں کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تفریحی مقامات پر احتیاطی تدابیر درج ہوتی ہیں، مگر یہاں کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔

نوید چیمہ نے کہا کہ حادثے کے مقام پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی، لیکن تحقیقات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروائیں گے کیونکہ ان کے خاندان کی تین نسلیں اس سانحے میں ختم ہو گئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی گاڑی کا راستے میں پیٹرول ختم ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اس پہلو پر بھی تحقیقات کرنی چاہیے کیونکہ کمانڈر عامر ہندل کے خاندان کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا اور انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

نوید چیمہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد عامر کی بیٹیاں اور نواسہ زندہ تھے، لیکن فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ عامر ہندل کے بھتیجے نے فارم ہاؤس پر قبضہ کر رکھا تھا اور وہاں نشے کا اڈا بنایا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو لاہور سے تعلق رکھنے والے عامر ہندل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سیف اللہ جھیل میں کشتی میں سوار تھے جب وہ اُلٹ گئی۔ اس حادثے میں کمانڈر عامر ہندل سمیت ان کے خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں