ہومانٹرنیشنلایران نے میزائل یا ڈرون حملہ کیا تو جنگ کا آغاز...

ایران نے میزائل یا ڈرون حملہ کیا تو جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل یا ڈرون حملہ کیا تو دو دن کے اندر جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کاٹز نے میڈیا بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت بنکروں میں چھپی ہوئی ہے اور ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ‘بلیو اینڈ وائٹ’ آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے اور ایران میں داخل ہو کر کارروائی کرنے کا منصوبہ تیار ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اشارہ دیا کہ اگر امریکا اور ایران کے مذاکرات ناکام ہوئے، تو امریکی صدر دوبارہ فوجی حملے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل قطر میں جاری سفارتی کوششوں کو خراب نہیں کرنا چاہتا، لیکن ملکی دفاع کے لیے لبنان یا ایران کے خلاف سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج دفاع اور حملے کے لیے تیار ہے، اور اگر خطرہ ہوا تو ہنگامی حالت نافذ کر کے ایران پر حملہ کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں