ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران کے درمیان قطر میں براہ راست مذاکرات شروع نہ...

امریکا اور ایران کے درمیان قطر میں براہ راست مذاکرات شروع نہ ہو سکے

دوحہ (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان قطر میں براہ راست مذاکرات تاحال شروع نہیں ہو سکے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے نمائندے اس وقت قطر میں موجود ہیں اور بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے قطر کے ثالثوں سے ملاقات کی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکی وفد ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے منجمد کیے گئے چھ ارب ڈالرز کی بحالی کا انحصار مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پوری ہونے تک ایران مزید مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران، امریکا اور لبنان کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

باقر قالیباف نے ایران کی معیشت اور سمندری ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد ایران کی تیل کی برآمدات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمندری راستے پر خودمختاری ایران اور عمان کی ہے اور بحری جہازوں کی آمدورفت انہی اصولوں کے مطابق ہوگی جو ایران طے کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں