اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا ورلڈ کلاس وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سی ڈی اے کے مطابق یہ پارک بارہ کہو کے علاقے میں 350 ایکٹر پر محیط ہوگا۔
یہ منصوبہ دنیا کے منفرد جنگلی تجربات پاکستان لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ میگا پراجیکٹ ماحول دوست سیاحت، جنگلی حیات کے تحفظ اور فیملی تفریح کے لیے ہوگا۔


