ہومپاکستانعلی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کیلئے پھر سر گرم ہو گئے

علی امین گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کیلئے پھر سر گرم ہو گئے

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک بار پھر وزارتِ اعلیٰ کی کرسی پر قبضہ جمانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ وہ پشاور میں مقیم ہیں اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق، گنڈاپور وزارتِ اعلیٰ کی کرسی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رابطوں اور مشاورت میں مشغول ہیں۔ پارٹی کے اندر مختلف رہنماؤں سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔

علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی میں بیرسٹر سیف کی پارٹی بانی سے متوقع ملاقات کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس ملاقات کے نتائج کے بعد صوبے کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف کے ذریعے سیاسی صورتحال اپنے حق میں موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے گزشتہ برس آٹھ اکتوبر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں