نیویارک (لارڈ میڈیا): عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلس کی ممکنہ شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ شادی کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ممکنہ تقریبات کی نشان دہی کی گئی ہے۔
ٹیلر اور ٹریوس کی محبت کی کہانی دو برس سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے، اور اب این ایف ایل کھلاڑیوں کی جانب سے اسے ‘شاہی شادی’ قرار دینے پر مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دو سے چار جولائی تک میڈیسن اسکوائر گارڈن کے اطراف سڑکیں بند رکھنے کی اجازت طلب کی گئی ہے، جبکہ کنساس سٹی چیفس کے کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل بکنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایڈ کیلس کے حالیہ بیان میں ٹیلر سوئفٹ کی تعریف نے مداحوں کے تجسس کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے ٹیلر کو ‘گرل نیکسٹ ڈور’ کہا، لیکن شادی کی تصدیق نہیں کی۔
ممکنہ شادی نے آن لائن سٹے مارکیٹس کو بھی متحرک کر دیا ہے، جہاں شادی کی تاریخ، مقام اور مہمانوں پر شرطیں لگائی جا رہی ہیں۔


