ہومپاکستانکراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فی یونٹ قیمت میں 82 پیسے اضافے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا جا رہا ہے جس پر نیپرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔ مئی میں فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا۔

مئی میں بجلی کی پیداوار کا ذریعہ پانی سے 33.27 فیصد، مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد، فرنس آئل سے 0.16 فیصد اور مقامی گیس سے 8.31 فیصد رہا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں